قبائلی اضلاع میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی حمایت میں ریلی
آفتاب مہمند
|
26 Jul 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو اور در آدم خیل میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے سول سوسائٹی نے ریلی نکالی ہے۔
افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں سول سوسائٹی اور صحافی برادری ، امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکا ریلی اڈہ مسجد سے مین چوک پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا جس میں انہوں نے امن و امان کے قیام کیلیے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کی۔
مقررین نے پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف جاری مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام عناصر بشمول ڈیجیٹل میڈیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مقرر نے قراردیا کہ پاک فوج کی وجہ سے پاکستان ہے ۔
ریلی سے سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل ،اسرار احمد،امن کمیٹی ممبر ٹکا خان ،مولانا عبد الجلیل نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ قوم کھڑی ہے، وطن کے لیے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کی قربانیوں کی ستائش کرتے ہیں ، قوم اور افواج میں تفریق ڈالنے والوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملائیں گئے۔
ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
Comments
0 comment