ربیع الثانی کے چاند سے متعلق سپارکو کی پیشگوئی
ترجمان کے مطابق 12 ستمبر کو شام ربیع الثانی کا ہلال نظر آنے کا امکان ہے
Webdesk
|
11 Sep 2026
کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کے مطابق ربیع الثانی 1448 ہجری کا چاند 11 ستمبر کو صبح 8:27 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق 12 ستمبر کو شام ربیع الثانی کا ہلال نظر آنے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے ساحلی علاقوں میں چاند آنکھ سے جبکہ دیگر علاقوں میں دوربین سے نظر آنے کا امکان ہے۔
اس طرح یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق ربیع الثانی کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
Comments
0 comment