رہائشی علاقوں میں گیس سلینڈر کی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ویب ڈیسک
|
27 Jun 2024
حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت نے سلنڈر دکانوں کو رہائشی علاقوں میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں۔
کراچی میں محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں شہروں سے باہر منتقل کی جائیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلہ کے مطابق ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کی انسپیکشن کی جائے۔ غیر معیاری سلنڈر ضبط کئےجائیں اور ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کو ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلنجار نے اس حوالے سے کہا کہ ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں بازاروں اور رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔
Comments
0 comment