رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو 06:43 پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے وقت پیدا ہوگیا ہے۔
Webdesk
|
21 Dec 2025
کراچی: رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، یکم رجب المرجب 22 دسمبر بروز پیر ہوگی جبکہ شب معراج جمعہ 16 جنوری کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو 06:43 پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے وقت پیدا ہوگیا ہے۔
آج غروب آفتاب کے وقت، چاند کی عمر تقریبا 35 گھنٹے اور 26 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریبا 63 منٹ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز کے حتمی اعلان کی ذمہ دار پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے، جو ملک بھر سے گواہیوں کی بنیاد پر اس حوالے سے واحد اختیاری اتھارٹی ہے۔
Comments
0 comment