اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا، نوٹی فکیشن جاری

اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا، نوٹی فکیشن جاری

تنخواہوں میں اضافہ جنوری سے ہوگیا
اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے اراکین کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی، جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کی تنخواہیں 519,000 روپے ماہانہ ہوگئیں اور اس کا اطلاق فوری یعنی جنوری 2025 سے ہوگا۔

حکومت نے اس اضافے کا دفاع کرتے ہوئے اسے وفاقی سیکریٹریز کی تنخواہوں کے مساوی قرار دیا ہے، تاکہ ممبران پارلیمنٹ کو بھی اسی معیار کی تنخواہ دی جا سکے۔  

اسپیکر قومی اسمبلی  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  

مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو جنوری کی تنخواہ نئے اسکیل کے مطابق جاری کی جا چکی ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

حکومتی و اپوزیشن اراکین کا اتفاق

یہ اضافہ حالیہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا، جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق نے کی۔  

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اراکین نے اپنی سیاسی مخالفت سے بالاتر ہو کر اس فیصلے پر اتفاق کیا۔  

ذرائع کے مطابق، اصل تجویز یہ تھی کہ اراکین پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے کی جائے جسے ایاز صادق نے مسترد کردیا تھا جس کے بعد فنانس کمیٹی نے 5 لاکھ 19 ہزار روپے سالانہ تنخواہ کی منظوری دی۔

کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سات سالوں میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اراکین نے اس مرتبہ اضافے کا مطالبہ کیا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!