رمضان میں کراچی والوں پر قدرت مہربان، موسم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی

رمضان میں کراچی والوں پر قدرت مہربان، موسم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی
رمضان میں کراچی والوں پر قدرت مہربان، موسم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

3 Mar 2025

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی قدرت کراچی والوں پر مہربان ہوگئی اور موسم میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، نئے مغربی سلسلے کے اثرات کے سبب کراچی میں آج (پیر) معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ دیہی سندھ کے بعض اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔  

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو گذشتہ روز کے مقابلے میں 4 ڈگری کم تھا۔ صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ 3 کلومیٹر تک کم ہو گئی تھی۔

شہر  کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام  ہواوں کی رفتار بڑھنا شروع ہوگئی تھی،جس کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!