ارمغان کے والد نے ایف آئی اے اور پولیس کو خوار کروادیا

ویب ڈیسک
|
5 Mar 2025
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کی ٹیم ملزم ارمغان کے گھر پر پہنچی مگر والد نے ایک گھنٹہ انتظار کروایا اور پھر اہلکار واپس لوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات کی غرض سے ملزم ارمغان کے گھر متعلقہ تھانے کی نفری کے ساتھ پہنچی۔
ایف آئی اے اور پولیس اہلکاروں نے ایک گھنٹے تک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور بیل بجائے تاہم ارمغان کے گھر میں موجود والد کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
ایف آئی اے اور پولیس اہلکار ایک گھنٹہ طویل انتظار کے بعد ناکام واپس لوٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم کے پہنچنے کے وقت ارمغان کے والد گھر پر ہی موجود تھے۔
Comments
0 comment