’ارشد ندیم کی کامیابی پر شہباز شریف نے ایسے جشن منایا جیسے وہ کوچ ہوں اور جاتی امرا میں ٹریننگ ہوئی ہو‘

’ارشد ندیم کی کامیابی پر شہباز شریف نے ایسے جشن منایا جیسے وہ کوچ ہوں اور جاتی امرا میں ٹریننگ ہوئی ہو‘

بیرسٹر سیف کی شہباز شریف کی جشن منانے پر تنقید
’ارشد ندیم کی کامیابی پر شہباز شریف نے ایسے جشن منایا جیسے وہ کوچ ہوں اور جاتی امرا میں ٹریننگ ہوئی ہو‘

ویب ڈیسک

|

10 Aug 2024

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے ارشد ندیم کی کامیابی پر وزیراعظم کے جشن منانے پر تنقید کی ہے۔

ترجمان خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے جیت پر بھی شوبازی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ارشد ندیم کی کامیابی پر ایسے جشن منا رہے تھے کہ جیسے وہ ارشد ندیم کے کوچ ہوں اور جاتی امراء میں ایتھیلیٹ کی ٹریننگ ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ شو باز شریف اور ٹک ٹاکر باجی ٹک ٹاک بنانے کے لیے ارشد ندیم کے پاس پہنچ جائیں گےم ارشد ندیم نے گولڈ میڈل محنت سے جیت کرملک کا نام روشن کیا لیکن کریڈٹ لینےکے لیے اداکار پہنچ جائیں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چور وفاقی اور صوبائی سرکار ارشد ندیم کے لئے بین الاقوامی معیار کی جیولن بھی خرید نہ سکے اربوں کے کرپشن اور بیرون ملک اثاثے رکھنے والےشریف خاندان ارشد ندیم کے لئے ساتھ لاکھ روپے کا جیولن بھی نہیں خرید سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے خالص اپنے مخنت کے بل بوتے پر کامیابی کے جھنڈے گھاڑے اور ملک کا نام روشن کیا،  وفاق اور پنجاب حکومت نے اولمپکس تیاری کے لیے ارشد ندیم کو ایک روپیہ نہیں دیا، ارشد ندیم جیسے ہزاروں باصلاحیت نوجوان میڈیٹ چوروں کی وجہ سے ضائع ہورہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہر شعبے میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں بشرطیکہ کہ حکمران مخلص ہو، کھیلوں کے ذریعے ملک کا بہترین امیج بن سکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!