ارشد شریف قتل: نواز شریف، مریم و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش ختم کردی

ارشد شریف قتل: نواز شریف، مریم و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش ختم کردی

نوازشریف اور مریم نواز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے تفتیش کی جارہی تھی۔
ارشد شریف قتل: نواز شریف، مریم و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش ختم کردی

Webdesk

|

25 Jul 2024

لندن: صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات پر جاری اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش ختم کردی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے تفتیش کی جارہی تھی۔

تسنیم حیدر کے سنگین الزامات کی ڈیڑھ برس تک تحقیقات کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے یہ فیصلہ کیا۔

شریف فیملی اور ان کے ساتھیوں پر تسنیم حیدر نے ارشد شریف کے قتل کا الزام عائد کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی پر وزیرآباد میں حملے کا بھی الزام لگایا تھا۔

خیال رہے کہ تسنیم حیدر نے نومبر 2022  میں ارشد شریف کے قتل کی سازش میں نوازشریف کے ملوث ہونیکا الزام عائد کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!