راولپنڈی میں ٹک ٹاک ویڈیو پر پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

راولپنڈی میں ٹک ٹاک ویڈیو پر پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

وارڈن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
راولپنڈی میں ٹک ٹاک ویڈیو پر پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2025

راولپنڈی میں مبینہ طور پر پولیس نے پیکا ایکٹ کا بے دریغ استعمال شروع کرتے ہوئے ایک اور شہری کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے  پیکا ایکٹ کے تحت شہری کےخلاف مقدمہ درج کرایا، مقدمہ  تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

مدعی سکندر وارڈن نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، جس کو ساتھیوں نے بھی دیکھا۔

مدعی کے مطابق ویڈیو حسین آٹوز کشمیر روڈ کے باہر رانگ پارکنگ پر پارک گاڑی کو اٹھانے کی تھی جسکو باقائدہ چالان ٹکٹ جاری کیاگیا ، حسین آٹوز کے مالک نے بدنیتی و جھوٹ پر مبنی ویڈیو بناکر وائرل کرکے عوام میں پولیس کے خلاف  نفرت انگیزی و اشتعال پھیلانے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی یہ حرکت پیکاایکٹ 2116 کے تحت جرم ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!