رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

چاند کی رویت کے لیے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے
رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

رویت ہلال کمیٹی نے ماہ جمادی الاوّل 1446 ہجری کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس محکمہ اوقاف پنجاب کی عمارت لاہور میں ہوا۔

کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس ہوئے جس میں چاند سے متعلق شہادتوں کو حاصل کر کے مرکزی کمیٹی تک پہنچا گیا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پاکستان بھر میں ماہ جمادی الاوّل 1446ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہونے پر یکم جمادی الاوّل چار نومبر بروز پیر کو ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!