10 hours ago
روزہ توڑنے پر کتنا کفارہ ادا کرنا ہوگا؟

ویب ڈیسک
|
3 Mar 2025
معروف مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے موقع پر صدقہ فطر، فدیہ اور کفارے کی کم از کم مقدار کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 240 روپے فی کس ہے، جبکہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق زیادہ رقم ادا کر سکتے ہیں۔
صدقہ فطر اور فدیے کی تفصیلات
- گندم کا آٹا (دو کلو): 240 روپے
- جو (چار کلو): 700 روپے
- کھجور (چار کلو): 4,000 روپے
- کشمش (چار کلو): 6,400 روپے
روزہ توڑنے کے کفارے کی تفصیلات:
کفارے کے لیے 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ضروری ہے، جس کی کم از کم مقدار درج ذیل ہے:
گندم کا آٹا (دو کلو): 14,400 روپے
جو (چار کلو): 42,000 روپے
کھجور (چار کلو): 240,000 روپے
کشمش (چار کلو): 384,000 روپے
مفتی منیب الرحمان نے واضح کیا کہ یہ کم از کم مقدار ہے، اور اہل ثروت اپنی استطاعت کے مطابق زیادہ رقم ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فدیہ صرف ان دائمی مریضوں یا ضعیف العمر افراد کے لیے ہے جو روزہ رکھنے پر قادر نہ ہوں، جبکہ عارضی مریضوں یا مسافروں پر روزے کی قضا لازم ہے۔
روزہ توڑنے والے افراد پر کفارہ اور قضا دونوں لازم ہیں، اور اگر روزہ رکھنے کی استطاعت نہ ہو تو مالی کفارہ ادا کرنا ہوگا۔
Comments
0 comment