رئوف حسن سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے فارغ

رئوف حسن سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے فارغ

اعلامیے کے مطابق رئوف حسن پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔
رئوف حسن سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے فارغ

Webdesk

|

26 Sep 2024

اسلام آباد:  رئوف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔

ذرائع مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رئوف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق رئوف حسن پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رہنماء پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن  جاری کیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!