سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان سے دوستی کی مثال قائم کردی

ویب ڈیسک
|
19 Feb 2025
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی مؤخر کردی ہے۔
یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مزید ایک سال کے لیے 100 ملین ڈالر ماہانہ فراہمی کی تجدید کی ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اس حوالے سے خط لکھا تھا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی ایک سال کیلیے مؤخر کردی ہے۔
شہباز شریف نے ادائیگی مؤخر کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
Comments
0 comment