سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ

دھماکے کے وقت ثاقب نثار گھر میں موجود تھے، ذرائع
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا جس میں ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن احمد بلاک میں سابق چیف جسٹس کے گھر پر اس وقت دستی بم حملہ ہوا جب وہ گھر پر موجود تھے۔

گرینڈ دھماکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گیراج میں ہوا، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر دھماکے میں پولیس کے دو جوان زخمی ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں جبکہ پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!