سابق وزیراعلی پنجاب اور پی پی رہنما انتقال کرگئے
ویب ڈیسک
|
16 Dec 2025
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے ملکی سیاست کا ایک اہم باب بند ہو گیا ہے۔ ان کے اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
میاں منظور وٹو نے 1993 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ ایک تجربہ کار سیاستدان تھے جن کا سیاسی سفر کئی دہائیوں پر محیط رہا اور انہوں نے مختلف سیاسی ادوار میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کا سیاسی کیریئر 1985 میں پاکستان مسلم لیگ سے شروع ہوا، جہاں وہ 1993 تک وابستہ رہے۔ بعد ازاں 1993 سے 1995 تک مسلم لیگ جونیجو کا حصہ رہے۔ 1995 سے 2002 کے دوران انہوں نے پاکستان مسلم لیگ جناح میں شمولیت اختیار کی۔
2002 سے 2008 تک میاں منظور وٹو پاکستان مسلم لیگ (ق) سے وابستہ رہے، جبکہ 2008 میں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2018 تک پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔ 2018 سے 2020 تک وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہے، تاہم 2020 کے بعد انہوں نے دوبارہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے میاں منظور وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف رہنماؤں نے ان کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
Comments
0 comment