اسد طور اڈیالہ جیل سے رہا

اسد طور اڈیالہ جیل سے رہا

اسد طور کی آج خصوصی عدالت کے جج نے ضمانت منظور کی تھی
اسد طور اڈیالہ جیل سے رہا

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2024

معروف یوٹیوبر اور صحافی اسد طور کو عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپشل جج سینٹر اسلام آباد نے عدلیہ اور چیف جسٹس مخالف مہم کے الزام میں اسد طور کی درخواست ضمانت منظور اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسد طور گزشتہ کئی روز سے ایف آئی اے کی تحویل میں تھے اور اُن کا جسمانی ریمانڈ بھی ہوا جس کے بعد چوتھی بار عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

جج کے حکم نامے کے بعد عدالت نے روبکار جاری کیا جو اڈیالہ جیل انتظامیہ نے موصول ہوتے ہی اسد طور کو جیل سے رہا کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!