صدر مملکت نے مسلح افواج کے 764 افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈ سے نواز دیا

ویب ڈیسک
|
24 Mar 2025
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر 764 افسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈ سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے 764 جوانوں کو ملٹری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان میں سے دو افسران کو ستارہ بسالت دیا گیا۔
اس کے علاوہ 227 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، جبکہ 82 افسران اور جوانوں کو امتیازی اسناد، 185 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ افواج پاکستان کے 23 افسران کو ہلال امتیاز، 112 کو ستارہ امتیاز جبکہ 133 کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔
صدر مملکت نے لیفٹننٹ محمد علی شوکت شہید کو ستارہ بسالت جبکہ سبان مجید بلوچ کو ستارہ بسالت سے نوازا ہے۔
قبل ازیں صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 105 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نواز دیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی خدمات کا اعتراف میں انہیں سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا جو ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔
Comments
0 comment