صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کور اور سیاسی کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے

صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کور اور سیاسی کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حامد رضا اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے بھی مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کور اور سیاسی کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے

Webdesk

|

28 Nov 2024

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حامد رضا اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے بھی مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور مسلسل تنقید کے بعد سلمان اکرم راجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہیں لاہور سے اسلام آباد جانے والے قافلے کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، لیکن سڑکیں بند ہونے کے بعد انہوں نے اس کی بجائے لاہور میں احتجاج کا منصوبہ بنایا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ لاہور میں بھی کارکنوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں یا سنی اتحاد کونسل عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے انشااللہ وہ رسوا ہی رہیں گے شرمندگی اور لعنت ان کا مقدر ہے اور رہے گی۔

 صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا مطلب تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنا نہیں ہے۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ عمران خان سے راہیں جدا کرنے سے موت کو ترجیح دوں گا۔

 صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کا تحریک انصاف سے اتحاد قائم رہے گا۔ صاحبزادہ حامد رضاکور کمیٹی و سیاسی کمیٹی سے استغفیٰ کا فیصلہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات سے دور رہنے کے لیے کیا گیا۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!