شدید گرمی، پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان

شدید گرمی، پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں یکم جون سے چودہ اگست تک چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
شدید گرمی، پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان

Webdesk

|

17 May 2024

لاہور: پنجاب میں غضب کی گرمی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں یکم جون سے چودہ اگست تک چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

پنجاب میں کل سے اسکول صبح سات سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے۔ وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات سے ایک بجے تک کھلیں گے۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے یکم جون سے تعطیلات کااعلان مسترد کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!