صحافی عمران ریاض ایک بار پھر گرفتار
ویب ڈیسک
|
22 Feb 2024
معروف صحافی، یوٹیوبر اور پاکستان تحریک انصاف کے بڑے حامیوں میں سے ایک عمران ریاض خان کو اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو لاہور میں اُن کی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر پولیس کی دو گاڑیوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کی ویڈیو لندن میں مقیم نوجوان صحافی احتشام الحق نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
اس سے قبل ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلیے ایف آئی اے نے عمران ریاض کو طلبی کیلیے نوٹس ارسال کیا تھا اور انہیں 23 فروری کو لاہور کے ماڈل ٹاؤن دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل عمران ریاض کئی ماہ جبری حراست میں رہنے کے بعد بازیاب ہوئے تھے، ابتدائی ایام میں تو وہ خاموش تھے مگر پھر انہوں نے ایک بار پھر وی لاگز کا سلسلہ شروع کیا جس میں وہ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے نظر آتے تھے۔
عام انتخابات اور اس کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کے بعد بھی عمران ریاض سوشل میڈیا پر خاصے متحرک تھے۔
Comments
0 comment