شہری ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

شہری ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

شہر میں صبح کے وقت خنکی کے ساتھ ہلکی ٹھنڈک رہتی ہے جبکہ دن بھر موسم گرم و خشک رہے گا۔
شہری ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

Webdesk

|

6 Nov 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شہر قائد میں سردی میں اضافہ کی پیش گوئی کردی تاہم دن بھر موسم گرم و خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم میں تبدیلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سردی میں اضافہ کا امکان ظاہر کردیا۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں صبح کے وقت خنکی کے ساتھ ہلکی ٹھنڈک رہتی ہے جبکہ دن بھر موسم گرم و خشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے اب تک رات کا کم سے کم درجہ حرارت 16.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 شہر کا مطلع صاف ہے، مگر فضائی آلودگی برقرار ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہیں اور شمال/شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

 ہواؤں کی سمت میں تبدیلی اور نمی کے کم تناسب کی وجہ سے موسم خشک ہے اور فضائی معیار غیر صحت بخش ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!