شہزاد اکبر کا برطانیہ میں پاکستان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ
شہزاد اکبر نے نوٹس کی کاپی پاکستانی ہائی کمیشن کو ارسال کردی
ویب ڈیسک
|
30 Apr 2024
برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے والے سابق وفاقی مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان اور کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔
شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی پیر کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان پر ہونے والے تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کا ہاتھ تھا۔
مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ شہزاد اکبر پر گزشتہ سال 26 نومبر کو ان کے گھر کےدروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔ جس میں ان کا چہرہ معمولی جھلسہ تھا۔
Comments
0 comment