شمالی وزیرستان، مسلح افراد اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے

شمالی وزیرستان، مسلح افراد اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے

گورنر خیبرپختونخوا کا نوٹس اہلکاروں کی فوری بازیابی کی ہدایت
شمالی وزیرستان، مسلح افراد اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری گاڑی اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا اور نامعلوم مقام کی طرف منتقل ہوگئے۔

واقعے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رپورٹ طلب کرلی اور اغوا کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ  مغوی اہلکاروں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!