ابھینندن کو زندہ پکڑنے والے میجر مغیز بھارتی خواج سے مقابلے میں شہید ہوگئے

11 hours ago

ابھینندن کو زندہ پکڑنے والے میجر مغیز بھارتی خواج سے مقابلے میں شہید ہوگئے

دہشت گردوں سے مقابلے میں میجر معیز عباس شہید ہوئے
ابھینندن کو زندہ پکڑنے والے میجر مغیز  بھارتی خواج سے مقابلے میں شہید ہوگئے

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2025

جنوبی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے مقابلے کے دوران ابھینندن کو زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر مغیز شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ میں لانس نائیک بھی شہید ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 بھارتی حمایت یافتہ خواج کو ہلاک کردیا جبکہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر اور لانس نائیک نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے روغہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

اس آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں گیارہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔ جبکہ اُن سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر معیز اور لانس نائیک جبران نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کے گیارہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دشمن کی پناہ گاہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز عباس شہید ایک بہادر اور دلیر افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔  جنہوں نے خوارج کے خلاف متعدد آپریشنز میں جرأت و شجاعت کے جوہر دکھائے۔

 علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  "پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔"

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!