کراچی، سی ویو کے قریب کھڑی گاڑی سے کئی روز پرانی 2 لاشیں برآمد

کراچی، سی ویو کے قریب کھڑی گاڑی سے کئی روز پرانی 2 لاشیں برآمد

ایک کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی جو مکینک اور ڈرائیور تھا، پولیس
کراچی، سی ویو کے قریب کھڑی گاڑی سے کئی روز پرانی 2 لاشیں برآمد

ویب ڈیسک

|

19 Aug 2026

کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں کھڑی گاڑی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں کئی روز پرانا قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے، جو اپارٹمنٹ میں ایک گھر کا ڈرائیور تھا اور گاڑیوں کی مرمت کا کام بھی کرتا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی جنوبی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دونوں افراد کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!