شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق

ملک کلیم اللہ اور ساتھی گاڑی میں اپنے گھر واپس جا رہے تھے انہیں نشانہ بنایا گیا، پولیس
شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق

آفتاب مہمند

|

10 Jan 2024

خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی کے 104 کے آزاد امیدوار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے گاؤں تپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حلقہ پی کے 104 کے ازاد امیدوار سمیت  3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جانبحق افراد کی شناخت ملک کلیم اللہ ، مسرور  آور محمد سخی کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ اور ساتھی گاڑی میں اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم  کیلئے میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!