شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نادرا نے ایڈوائزری جاری کردی
Webdesk
|
24 Sep 2024
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں کروانے کے حوالے سے عوام کیلیے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق نادرا نے ایڈوائزری میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں کروانے سے گریز کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا دفتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلا شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق اصل دستاویز یا صرف اس پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں۔
دراصل ضروری دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں بنانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Comments
0 comment