شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب
شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

Webdesk
|
19 Mar 2025
کراچی : شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30 مارچ (بروز اتوار)کو طلب کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔
اجلاس میں مذہبی سکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہوا تھا۔
Comments
0 comment