شیخ رشید نے عمران خان کی رہائی کا سوچنے والے کو بے وقوف قرار دے دیا
موجودہ حالت میں عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے، شیخ رشید کا دعوی
ویب ڈیسک
|
26 Jun 2024
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمران خان کی رہائی کا سوچنے والوں کو بے وقوف قرار دے دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا اور کوئی بے وقوف ہی ہوگا جو اس وقت بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کی بات سوچے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا۔ قبر ایک اور مردے تین ہیں اور اس پر سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ غریب کی لڑائی ہے، حلق سے فلک تک غربت ہے، کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے۔ اگست 30 سے پہلے حساب ہوگا۔
Comments
0 comment