سخت شرائط کے ساتھ پاکستان کے آخری قسط کیلیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب
ویب ڈیسک
|
20 Mar 2024
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے درمیان سخت شرائط کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ استاد لیول معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے کی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔
آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا، جس کے بعد نئے قرض پروگرام کیلیے اپریل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئے پروگرام کیلیے بنیادی شرائط ٹیکس محصولات کا بڑھانا ہوگا جس کے لیے ایف بی آر نے پلان تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم ترین ٹیکس اقدامات کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
جس کے تحت 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کے دکان داروں کو اسکیم دی جائے گی۔
منصوبے کے تحت بے نظیر انکم سپوٹ پروگرام کے اخراجات کا بھی نیا طریقہ کار بنایا جائے گا، اور یہ اخراجات وفاق اور صوبے مل کر برداشت کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کے بعد بحالی کے اخراجات کی بھی نئی حکمت عملی تیار ہو گی جبکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی تعمیر نو بھی وفاق اور صوبے مل کر کریں گے۔
Comments
0 comment