اسلام آباد : پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف کرغز سفارتخانے کے باہر احتجاج
Webdesk
|
18 May 2024
اسلام آباد: اسلامی جمعیت طلبہ نے کرغزستان میں پاکستانی طلبا پر حملوں کیخلاف کرغزستان کے سفارتخانے کے باہر شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے اس احتجاج میں کرغزستان ایمبیسی کے باہر شدید نعرے بازی کی گئی۔ طلبا نے سفارتخانے کے باہر کچھ دیر دھرنا دیا اور پھر پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ والدین کا اپنے بچوں سے رابطہ نہیں ہورہا،ہم معصوم طلبا کا ساتھ دینے کیلئے کرغزستان ایمبیسی کے باہر موجود ہیں۔
مقررین نے کہا مقامی لوگ پاکستانی طلبا کو ہاسٹلز سے نکال رہے ہیں۔ حکومت فی الفور پاکستانی طلبا کو تحفظ فراہم کرے۔پاکستانی طلبا وطالبات کو اس وقت تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے، طلبا کی جانوں کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں۔
Comments
0 comment