اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا، حکومت کی مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا، حکومت کی مذاکرات کی پیشکش

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے کہتا ہوں آئیں بیٹھیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا، حکومت کی مذاکرات کی پیشکش

Webdesk

|

26 Jul 2024

اسلام آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میںمہنگائی، ٹیکسز اور بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف دھرنے کی کال دی گئی تھی، ایسے میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے کہتا ہوں آئیں بیٹھیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حافظ نعیم الرحمان سے مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے کو تیار ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کا انتظار ہے۔جماعت اسلامی کی قیادت آئے تین رکنی کمیٹی آپ کی بات سنے گی، کمیٹی میں شامل ہوں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں دھرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن ان کی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی سمجھ میں نہیں آتی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کو سیکیورٹی فراہم کریں گے،ڈی چوک والے رواج کو ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے سینیٹرز بھی موجود ہیں آئیں بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کے لیے 20 گھنٹے کام کررہے ہیں، آئیں بیٹھیں ہماری رہنمائی کریں، بتائیں کیا تبدیلی لاسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر مہنگائی، ٹیکسز اور بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی نے دھرنا دیا جبکہ پولیس نے کریک ڈان کرتے ہوئے متعدد رہنماں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!