اسلام آباد پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

اسلام آباد پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران اسلام آباد میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے
اسلام آباد پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران اسلام آباد میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ کی سفارش پر وزیراعظم نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5  اکتوبر سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات کی جائے گی اور شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی، سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون میں خدمات انجام دے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز پہلے ہی تعینات ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی وزیر اعظم، بھارتی وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!