اسمبلی کے پہلے اجلاس میں فریال تالپور گر پڑیں
فریال تالپور لڑکھڑا پر زمین پر گر گئیں تھیں
Webdesk
|
24 Feb 2024
سندھ اسمبلی میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما لڑ کھڑا کر گر پڑیں۔
فریال تالپور حلف اٹھانے کے بعد کارروائی مکمل کرنے کے لیے رول آف بزنس پر دستخط کرنے کے لیے پہنچیں اور پھر اُن کی آغا سراج درانی سے بھی بات چیت ہوئی۔
دستخط اور گفتگو کے بعد جب فریال تالپور واپس آرہی تھیں تو سیڑھی پر وہ لڑکھڑا کر زمین پر گر گئیں جس پر انہیں وہاں موجود لوگوں نے بھاگ کر اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ کی صدر کو گرنے کے نتیجے میں کوئی چوٹ یا خراش نہیں آئی اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
Comments
0 comment