اسمگلنگ کیس، صارم برنی ٹرسٹ کو سندھ حکومت نے تحویل میں لے لیا

اسمگلنگ کیس، صارم برنی ٹرسٹ کو سندھ حکومت نے تحویل میں لے لیا

ایف آئی اے نے سندھ حکومت امریکا سمیت دیگر ملکوں میں صارم برنی کی طرف سے بچے اسمگلنگ کیس کے تحت مراسلہ لکھا تھا۔
اسمگلنگ کیس، صارم برنی ٹرسٹ کو سندھ حکومت نے تحویل میں لے لیا

Webdesk

|

24 Jul 2024

کراچی : سماجی رہنما صارم برنی کی بیرون ملک بچے اسمگلنگ کا معاملے میں صارم برنی کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایف آی اے کی درخواست پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے صارم برنی ویلفیر ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرلیا ۔سندھ حکومت کے محکمہ سوشل ویلفیئر نے ہدایت جاری کردی۔

 ایف آئی اے نے سندھ حکومت امریکا سمیت دیگر ملکوں میں صارم برنی کی طرف سے بچے اسمگلنگ کیس کے تحت مراسلہ لکھا تھا۔

مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں موجود صارم برنی یتیم خانے کے معاملات سندھ حکومت کا محکمہ سوشل ویلفیئر خود دیکھے گا، ڈی جی محکمہ سوشل ویلفیر نے حکم نامہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ امریکی قونصل خانے کی درخواست پر صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر 5جون کو ایف آئی اے نے کراچی ایرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، تاحال صارم برنی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!