سندھ: ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کا اعلان
ویب ڈیسک
|
22 Dec 2024
ئی بی اے سکھر نے سندھ بھر میں منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2024 کے کامیابی کے تناسب کا علان کردیا، ایم بی بی ایس میں کامیابی کا تناسب 42.59 فیصد جبکہ بی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 49.90 فیصد رہا۔
سیبا ٹیسٹنگ سروس کے مطابق 8 دسمبر کو سندھ بھر میڈیکل و ڈینٹل کالج اور جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا اہتمام کیاگیا،عدالتی احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2024 آئی بی اے سکھر کے تحت منعقد ہوئے۔
ایم ڈی کیٹ 2024 کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر میں بیک وقت لیا گیا،ایم ڈی کیٹ 2024 میں کل 38,684 امیدواروں نے ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی،میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ میں 32,208 امیدوار حاضر ہوئے، جبکہ 6,476 غیر حاضر رہے۔
داخلہ ٹیسٹ کے دوران 5 نقل کے کیسز اور 3 جعلی امیدواروں کے کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد نمبرز مقرر کیے تھے۔
سندھ بھر سے کل 13,718 امیدوار ایم بی بی ایس جبکہ 16,072 بی ڈی ایس کے لیے کامیاب رہے۔ پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ سے 36.19 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس اور 43.56 فیصد نے بی ڈی ایس میں کامیاب رہے۔
پبلک اسکول حیدرآباد ایم بی بی ایس کے لیئے کامیابی کا تناسب 41.44 فیصد جبکہ بی ڈی ایس کے لیئے 47.93 فیصد رہا،مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں 36.32 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس اور 43.32 فیصد بی ڈی ایس میں کامیاب ہوئے۔
قائدِاعظم یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ سے ایم بی بی ایس میں کامیابی کا تناسب 34.58 فیصد اور بی ڈی ایس میں 41.62 فیصد رہا،آئی بی اے پبلک اسکول سکھر سے 38.01 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس جبکہ 44.4 فیصد بی ڈی ایس میں کامیاب ہوئے،این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں 52.92 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس جبکہ 60.92 فیصد بی ڈی ایس کے لیئے کامیاب رہے۔
جامعہ کراچی میں ایم بی بی ایس کے لیئے کامیابی کا تناسب 53.93 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیئے 62.72 فیصد رہا۔
Comments
0 comment