سندھ حکومت کا بے روزگار نوجوانوں کو جدید گاڑیاں دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بے روزگار نوجوانوں کو جدید گاڑیاں دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی
سندھ حکومت کا بے روزگار نوجوانوں کو جدید گاڑیاں دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2025

حکومت سندھ  نے بے روزگار نوجوانوں کو کمانے کا موقع فراہم کرنے کیلیے زبردست اعلان کردیا۔

حکومت سندھ نے بے روزگار نوجوانوں کیلیے ماحول دوست ای  وی ٹیکسی  متعارف کروانے کے لئے کوششیں تیز کردیں، جو صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط  فراہم کی جائیں گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سیکریٹری ٹرانسپورٹ  اسد ضامن کو مختلف بینکوں سے رابطوں  اور  مختلف مالیاتی ماڈلز   تیار کرنے کی ہدایات  جاری کردی ہیں۔

کراچی میں ای  وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے سندھ سیکریٹریٹ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ  اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر کمپنی حکام نے سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو  ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا  چاہتے ہیں  کہ وہ  پائیدار  انداز میں اپنی روٹی کما سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحول دوست ای ٹیکسیاں حکومت سندھ کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق  ہیں، ای وی ٹیکسیاں متعارف کروانے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا  ہونگے، یہ بے روزگاروں کو   اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور پائیدار ذرائع سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے  کا اقدام ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!