سندھ حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اہم فیصلہ

سندھ حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اہم فیصلہ

تمام صوبائی وزراء کو بچت بازاروں کا دورہ کرکے سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
سندھ حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اہم فیصلہ

Webdesk

|

19 Mar 2024

کراچی: رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت نے صوبائی وزراء کی ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام صوبائی وزراء کو بچت بازاروں کا دورہ کرکے سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

جو صوبائی وزراء بازاروں میں صورتحال کا جائزہ لیں گے اُن میں سردار شاہ، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، اللہ ڈنو بھیو شامل ہیں جبکہ احسان مزاری اور نجمی عالم بھی کراچی ڈویژن میں دورے کریں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر ضیاء لنجار، علی حسن زرداری کو شہید بینظیر آباد ڈویژن میں مارکیٹوں کے دورے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید ناصر شاہ اور محمد بخش مہر سکھر اور لاڑکانہ میں رمضان بچت بازاروں میں قیمتوں کا جائزہ لیں گے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر جام خان شورو اور ضیاء الحسن لنجارحیدرآباد، میرپورخاص میں بچت بازاروں کا جائزہ لیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!