سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پرعام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پرعام تعطیل کا اعلان

عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست بروز منگل صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پرعام تعطیل کا اعلان

Webdesk

|

16 Aug 2024

 کراچی: حکومت سندھ  کی جانب سے  صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست بروز منگل صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 20اگست کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، البتہ لازمی خدمات کے اداروں سے وابستہ ملازمین بدستور اپنے فرائض انجام دیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!