سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو ٹوپی پہنا کر ٹوپی ڈراما کیا، حلیم عادل شیخ
Webdesk
|
11 Jan 2026
کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے طنزیہ کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو ٹوپی پہنا کر ٹوپی ڈراما کیا
ذرائع کے مطابقپی ٹی آئی آج کراچی میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومت سندھ کے متنازع بیانات پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو اجرک ٹوپی پہنائی تھی۔ تو کیا سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو ٹوپی پہنا کر ٹوپی ڈراما کیا؟
حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ مزار قائد پر پہنچیں، جلسہ لازمی ہوگا اور آج ہی ہوگا۔ جلسہ کرنا ہمارا سیاسی اور جمہوری حق ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا چہرہ قوم کے سامنے آ گیا۔
پہلے ٹی وی پر بیٹھ کر سندھ کے وزیر نے اعلان کیا کہ جلسہ کریں، اس کے لیے درخواست بھی دی، لیکن پھر اجازت نامہ روکتے رہے۔
Comments
0 comment