سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی

سانحہ گل پلازہ کے بعد ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ذرائع
سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2026

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر کو دی گئی پولیس کی سیکیورٹی کو اچانک واپس بلا لیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر کو ملنے والے پیغام کے بعد رہنماؤں اور اراکین کے ہمراہ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔

جن رہنماؤں اور اراکین سے سیکیورٹی واپس لی گئی ان میں ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی مصطفی کمال فاروق ستار انیس قائم خانی اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی سمیت دیگر رہنما وغیرہ کی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ پر تنقید اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم نے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی جبکہ آج شام چار بجے جوابی وار کے لیے پریس کانفرنس طلب کر لی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!