سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا آغاز

سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا آغاز

ق تعطیلات کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا آغاز

Webdesk

|

1 Jun 2026

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے جو یکم جون سے 2 اگست 2026 تک جاری رہیں گی۔

 رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکولر کے مطابق تعطیلات کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے علاوہ حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر سرکٹ بینچز کے لیے بھی خصوصی بینچز قائم کیے گئے ہیں جو روزانہ صبح 9:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔

عدالتوں کے دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔تعطیلات کے دوران جسٹس سلیم جیسر کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس ارشد حسین خان کی سربراہی میں دو رکنی ریگولر بینچ بھی کام جاری رکھے گا۔

جسٹس عمر سیال اور جسٹس یوسف علی سعید الگ الگ سنگل بینچز میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!