سندھ کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
سندھ کے اکثر اضلاع میں 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویوکی صورتحال برقرار رہنیکا امکان ہے۔
Webdesk
|
28 May 2026
کراچی: سورج آج برسانے لگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے اکثر اضلاع میں شدید ہیٹ ویو کا خدشہ موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر اضلاع میں 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویوکی صورتحال برقرار رہنیکا امکان ہے۔
اس دوران سکھر،لاڑکانہ، دادو، نوابشاہ میں درجہ حرارت47 سے 50 ڈگری تک جا سکتا ہے، موہن جو دڑو، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور میں بھی درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنیکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Comments
0 comment