سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

علاوہ ازیں 26 دسمبر جمعرات کو صوبے کی مسیحی برادری کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی
سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

Webdesk

|

19 Dec 2024

کراچی: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم کے یومِ پیدائش پر 25 دسمبر بدھ کو بھی صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

علاوہ ازیں 26 دسمبر جمعرات کو صوبے کی مسیحی برادری کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔ قبل ازیں سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست کی ہے ۔ برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر طلب کیاگیا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!