سندھ میں سرکاری کالجوں میں 4 سالہ بیچلر پروگرام کا آغاز

سندھ میں سرکاری کالجوں میں 4 سالہ بیچلر پروگرام کا آغاز

وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ کالجز نے حتمی اعلان کردیا ہے
سندھ میں سرکاری کالجوں میں 4 سالہ بیچلر پروگرام کا آغاز

Webdesk

|

4 Oct 2024

سندھ حکومت نے سرکاری کالجوں میں پہلی بار سال 2025 سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے 43 کالجز کا 4 جامعات سے الحاق ہوگا جن میں سے 13 کالجوں کا شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور جبکہ 14 کالجوں کا سندھ یونیورسٹی جامشورو سے الحاق ہوگا۔

اس کے علاوہ 11 کالجوں کا کراچی یونیورسٹی اور 5 کالجوں کا شہید بے نظیر آباد سے الحاق ہوگا۔ طلبا و طالبات سرکاری کالجوں سے کم فیس میں چار سالہ بیچلر پروگرام کر سکیں گے۔

وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ کالجز نے حتمی اعلان کردیا ہے اور بتایا کہ جامعات کالجوں سے الحاق کرنے کی کوئی فیس وصول نہیں کرے گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!