پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، 72 گھنٹوں میں 21 روپے سے زائد بڑھ گئے

پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، 72 گھنٹوں میں 21 روپے سے زائد بڑھ گئے

ڈیزل کی قیمت میں تین روز کے دوران 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے
پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، 72 گھنٹوں میں 21 روپے سے زائد بڑھ گئے

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2026

کراچی: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر کے لیے رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 48 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔a

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!