سانگھڑ میں متاثرہ اونٹ کو کراچی منتقل کردیا گیا

سانگھڑ میں متاثرہ اونٹ کو کراچی منتقل کردیا گیا

شازیہ مری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگے جس کے لئے ہم کمپنیوں سے رابطے میں ہیں
سانگھڑ میں متاثرہ اونٹ کو کراچی منتقل کردیا گیا

Webdesk

|

16 Jun 2024

کراچی :  سانگھڑ میں متاثرہ اونٹ کو کراچی منتقل کردیا گیا ۔متاثرہ اونٹ کی اینیمل سینچری میں علاج کی سہولت اور اس کی بحالی کا عمل جاری۔

 پیپلز پارٹی رہنما وسینیٹر شازیہ مری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگے جس کے لئے ہم کمپنیوں سے رابطے میں ہیں، اونٹ کی زندگی بچانا ایک مشترکہ کوشش تھی، اس افسوناک واقع کی خبر سن کر بے انتہا دکھ ہوا، فوری اقدامات کئے۔

کسی بے زبان کے ساتھ اس قسم کا وحشیانہ سلوک قابلِ مزمت ہے۔ اس وحشیانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے تاکہ دوبارہ کوئی ایسے جرم کا مرتکب نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ فوری کوششوں سے اونٹ کی دیکھ بھال کی گئی اور اس کو حفاظت میں لایا گیا۔ ہم نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلوایا اور سی ڈی آر ایس سے فوری رجوع کیا جنہوں نے اونٹ کو حفاظت میں لیا اور دیکھ بھال شروع کی۔

سینیٹر قرة العین مری نے کہا کہ اگر وہ اس کی دیکھ بھال نہ کرتے تو شاید اونٹ ہمارے ساتھ نہ ہوتا۔ پاکستان میں بے زبان جانوروں کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم پر آواز اٹھانی ہوگی۔

سانگھڑ میں تو اس زبان کو مدد مل گئی مگر افسوس کہ اور کئی جگہوں پہ یہ ظلم جاری ہے، سینیٹر قر العین مری کھیتوں میں سے لے کے جانے سے لے کر ٹارچ کی روشنی میں اس کے زخم کا علاج کرنے تک، ہر وہ شخص جس نے اونٹ کی مدد کی وہ ہیرو ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!