سانحہ گل پلازہ، ڈی آئی جی ٹریفک پر ملبہ گرا دیا گیا

سانحہ گل پلازہ، ڈی آئی جی ٹریفک پر ملبہ گرا دیا گیا

سندھ پولیس کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری
سانحہ گل پلازہ، ڈی آئی جی ٹریفک پر ملبہ گرا دیا گیا

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2026

سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک پولیس کی قیادت تبدیل کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ پولیس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظہر نواز شیخ کو نیا ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد کیا گیا، جہاں ٹریفک انتظامات مؤثر نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ واقعے کے بعد گل پلازہ اور اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال رہی، جس کے باعث فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔

ذرائع کے مطابق اسی بدانتظامی کو بنیاد بناتے ہوئے اعلیٰ حکام نے ڈی آئی جی ٹریفک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گل پلازہ میں چند روز قبل لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 79 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد شہر میں انتظامی غفلت پر شدید تنقید بھی کی جا رہی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!