سانحہ گل پلازہ پر بلاول بھٹو شدید نالاں، میئر سمیت کئی افسران کیخلاف کارروائی کا امکان

5 hours ago

سانحہ گل پلازہ پر بلاول بھٹو شدید نالاں، میئر سمیت کئی افسران کیخلاف کارروائی کا امکان

ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو پیش کردی گئی ہے
سانحہ گل پلازہ پر بلاول بھٹو شدید نالاں، میئر سمیت کئی افسران کیخلاف کارروائی کا امکان

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2026

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے مرتب کی گئی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی ہے جبکہ بلاول بھٹو نے بھی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے، میئر کراچی سمیت کئی افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ جمع ہونے کے بعد سندھ حکومت کے متعدد اعلیٰ افسران کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، جب کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بھی رپورٹ میں شامل نکات کے باعث مشکلات کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کے بعد صوبائی حکومت کے متعلقہ اداروں اور افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انتظامی غفلت اور ذمہ داریوں میں کوتاہی کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے بعد بعض افسران کے خلاف کارروائی کی سفارشات بھی شامل ہیں۔

حتمی فیصلوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مشاورت جاری ہے، جب کہ آئندہ دنوں میں اہم اقدامات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!